no سلام

صرف سلام بھیج کر مت رُکیے

ذرا سوچیے، آپ کسی کو کال کرتے ہیں، "السلام علیکم" کہتے ہیں… اور پھر فون ہولڈ پر رکھ دیتے ہیں۔ عجیب لگتا ہے نا؟ چیٹ میں بھی اکثر یہی ہوتا ہے۔

13 منٹایک سیدھی سی بات کے لیے
1 منٹوہی سوال، بغیر انتظار کے

سلام کرنا بالکل ٹھیک ہے، ادب ضروری ہے۔ لیکن صرف "سلام" یا "السلام علیکم" بھیج کر رُک جانا دوسرے شخص کے لیے مشکل پیدا کرتا ہے کہ وہ کس بات کا جواب دیں۔ جب آپ گروپ میں صرف سلام بھیجتے ہیں تو سب کو نوٹیفکیشن آتی ہے، صرف "سلام" کے لیے۔

اور دوسرا شخص "typing..." دیکھ کر سوچتا رہتا ہے کہ کیا آنے والا ہے۔

یقین کریں، لوگ آپ کو جواب دے دیتے ہیں۔ سلام بھی کہیں، سوال بھی لکھیں۔ ایک ہی پیغام میں۔ اس سے آپ کا بھی وقت بچتا ہے اور دوسروں کا بھی۔